میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

فیس بک کے دیوانے

ہفتہ، 15 جولائی، 2017

فراڈ : بجلی کی چوری ۔

بلاگ پر جانے کے لئے اوپر والی تصویر پر کلک کریں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بجلی بچانے کے لالچ میں آپ اپنے:  3980  روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ؟
کیوں کہ آپ اسے کسی بھی پلگ میں لگا کر امید رکھیں گے کی یہ بجلی کو 50 فیصد کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے !جو غلط ہے ۔
اِس آلے کے بنانے والے صالح محمد یا علی حامد ، گریڈ 6 کے الیکٹریکل ورکر کا دعویٰ کہ یہ میٹر اِس نے بنایا ہے اور یہ ، واپڈا گرڈ سے آنے والے 50 فیصد بے معنی سگنلز کو ختم کر دیتا ہے ، جس سے بجلی کا بل کم ہوجاتا ہے ۔ 
جہاں تک بجلی کی سپلائی کی آمد اور استعمال میں فرق ڈالنے کے لئے آپ واپڈا سے آنے والی بجلی کی لائن یا بجلی کی میٹر میں کچھ تبدیلی کر کے ہی اپنی استعمال کی گئی بجلی کی نشاندھی کو کم کر سکتے ہیں ، جسے بجلی کا چوری کرنا کہتے ہیں ۔ 
 یہ وہ آلہ ہے جس پر سپینی زبان اور انگلش دونوں لکھ کر اِسے غیر ملکی ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے - ویسے یہ آلہ ہے کیا ؟
parametros tecnicos سپینی زبان میں "ٹیکنیکل پیرامیٹرز" کو کہتے ہیں ۔

حقیقت میں یہ تھائی لینڈ کا بنا ہوا آلہ ہے ۔ جس کی قیمت تھائی میں ہے یعنی  397.14บาท  تھائی کرنسی بھات میں ہے ایک بھات  روپے کا ہے اور یہ قیمت پاکستانی روپے میں 1236.11بنتی ہے ۔
اِسے آپ وولٹیج سٹیبلائزر سمجھیں ۔ صرف ایک بجلی سے چلنے والے آلے کے لئے ۔

New Power Energy Electricity Saving Box Saver Plug Device Voltage15KW 90V-250V Energy Saver EU Plug 90V-240V - intl

https://translate.googleusercontent.com/translate_c?depth=1&hl=en&prev=search&rurl=translate.google.com.pk&sl=th&sp=nmt4&u=http://www.rancadee.com/p/47580/new-power-energy-electricity-saving-box-saver-plug-device-voltage-15kw-90v-250v-energy-saver-eu-plug-90v-240v-intl&usg=ALkJrhj0QggOlagoDofG4hxntHGKjaxrTw#tab1-item1
لوگوں کی رائے :

نوٹ : میں نے بھی آن لائن دئے گئے طریقے سے یہ ڈیوائس 15 جولائی کو بُک کروائی تو کراچی سے اِن نمبروں سے فون آئے :
021-38909906
021-38909949

 ٭٭٭٭  ٭فراڈیوں کی خلاف مہاجر زادہ کا جہاد ۔ ٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھئیے 
٭-موبائل پر فراڈ


٭ -  انٹرنیٹ فراڈ   -
 ٭- ھیکرز - 


٭ -  آن لائن خریداری    -
بجلی 50 فیصد بچائیں ۔
 

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔