میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

فیس بک کے دیوانے

منگل، 24 جون، 2014

باب 3 ۔ کتاب امور الایمان

باب 3 ۔ کتاب امور الایمان ۔ اِس باب میں امام بخاری نے وحی متلو کی دو آیات منتخب کی ہیں  اور ایمان کے کاموں کی وضاحت کی ہے اور آخر میں ،  وحی  غیر متلو :حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے درج کی ہے ۔
1-  مؤمنوں کے لئے  وہ افعال جو امورا الایمان ہیں  :-
                         لَّيْسَ الْبِرَّ‌ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِ‌قِ وَالْمَغْرِ‌بِ وَلَـٰكِنَّ الْبِرَّ‌مَنْ آمَنَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ‌ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْ‌بَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّ‌قَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَالصَّابِرِ‌ينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّ‌اءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ﴿البقرة: 177﴾
3-  امورالایمان کے مزید افعال :-
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿1﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿2﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِ‌ضُونَ ﴿3﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ ﴿4﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُ‌وجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿5﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ‌ مَلُومِينَ ﴿6﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَ‌اءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿7﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَ‌اعُونَ ﴿8﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿9﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِ‌ثُونَ ﴿10﴾ الَّذِينَ يَرِ‌ثُونَ الْفِرْ‌دَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿11 المؤمنون

نوٹ: وحی متلو سے غیر متلو کی جستجو میں ، میں نے یہ محسوس کیا کہ یہ دونوں سفر اکھٹے نہیں چل سکتے ، ابواب کے انتخاب میں ، امام بخاری نے ، اب تک وحی متلو کو استعمال کیا ہے اور اُن کی وضاحت کے لئے، وحی غیر متلو سے دلائل حاصل کئے ہیں ۔
یہاں سے میں اِنہیں الگ کرتا ہوں ۔
نیز ایک بات کا خیال رہے ، کہ"بخاری شریف " میں ترجمہ امام بخاری کا نہیں ہے ۔ لہذا لازمی بات ہے کہ تراجم میں بریکٹوں کے اندر مترجم نے اپنی فہم ڈالی ہے ، اِسی طرح ، میں بھی سرخ اور نیلے رنگ سے نشانات لگاؤں گا ، تو وہاں آپ دھیان سے پڑھ لیں ، اگر وحی غیر متلو میں کہیں بھی وحی متلو کا اشارہ دیا گیا تو میں پوری آیت لکھوں گا ، ترجمہ نہیں ، آیت کے نمبر اور نام پر آپ اگر لنک موجود ہے تو کلک کر کے آیت پر جا سکتے ہیں اور وہاں سے اپنی پسند کے مترجم کا ترجمہ پڑھ لیں ۔
   وحی غیر متلو (حدیث )  - 9  -حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے :



خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔