میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

فیس بک کے دیوانے

بدھ، 6 مئی، 2015

مچھر بھگاؤ یا لیموں پانی پیو !

آج ہماری اکلوتی بیگم نے اپنی گردن (ہماری نہیں) پر چپت مارتے ہوئے کہا ،
" مچھر بہت ہوگئے ہیں "
یہ سننا تھا ، کہ نجیب عالم جی : آپ کا ٹوٹکا
"ڈینگی سرکار اور اس کے مریدوں سے بچاؤ کا ٹوٹکہ" یاد آگیا ، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ،
اور کچن میں جاکر فریج سے لیموں نکالا ، اُسے آدھا کیا , بیگم سے پوچھ کرلونگ کے ڈبے سے لونگ نکالیں اور انہیں لیموں کے دونوں ، "نصف بہتر " میں گاڑھا ، اور لاکر بیگم کے سامنے میز پر رکھا دیا ۔
" یہ کیا ؟ " سوال ہوا  
یہ گذشتہ سے پیوستہ رات کو ایک " دانائے بلاگر " نے نسخہ کیمیاء بتایا ہے ۔ کہ اِس سے مچھر بھاگ جاتے ہیں ۔
"اچھا ایک یہاں رکھ دیں اور دوسرا میرے کمرے میں وہاں بھی دو تین مچھر ہیں ۔ اور کل جاکر سپرے لے آنا " بیگم نے فوراً تقسیم بتا دی ۔
 لیموں کا ، "نصف بہتر " اپنی   ، "نصف بہتر " کے کمرے میں رکھ کر واپس ہوا ۔ تو الماری پر " مورٹین پاور گارڈ  "اور "کنگ گارڈ ٹرپل ایکشن " نظر آیا ۔
بیگم سے پوچھا ، " اِس میں کچھ بچا ہے ؟"
" دیکھ لیں شاید ہو ! " بیگم نے جواب دیا ۔

خیر ہم نے دونوں کو دبا دبا کر اپنے کمرے میں خالی کیا اور پنکھا چلادیا ۔ کیوں کہ ایک دو دانے مچھر ہفتے سے ہمیں بھی تنگ کر رہے ہیں ۔ جب ہم نیم غنودگی سے غنودگی میں جا رہے ہوتے ہیں کمبخت ، عین کان کے پیچھے آ کر گٹار بجانا شروع کر دیتا ہے ۔ 

" دیکھیں  آج صبح تک کون سکون میں سوتا ہے ، میں یا آپ " میں نے بیگم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ۔
" اور اگر مچھروں نے مجھے تنگ کیا تو ؟ " بیگم نے شک کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ۔
" پھر صبح ہمیں ، لیموں پانی پلا دینا " ہم نے کفایت شعاری کا درس دیتے ہوئے کہا -



خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔