
" ۔ چھوٹے آدمی کو چھوٹا نہ سمجھو‘ بڑا آدمی بڑا نہ رہے گا۔ "
جیسے میرا بیٹا مجھ سے بڑا ہو گیا ، اور آج نانو نے چم چم کو بتایا ، کہ کی آغا جی کو سمر کلاس پر لے جاؤ ۔
تو کہا چم چم نے ، " وہ صرف بچوں کی ہے ،"
نانو نے چم چم کو معلومات دی ،" یہ بھی پچپن کے بعد بچپن میں چلے گئے ہیں اور بچّے ہیں"
اُس نے ہاں میں سر ہلایا اور بولی ،" ہاں پارک میں یہ بچوں کے ساتھ بچوں کی طرح کھیلتے ہیں "
اور بوڑھے کو یقین دلاتے ہوئے امید دلائی ،" اچھا میں اپنی ٹیچر سے پوچھو کر اجازت لے کر دو گی "