میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 3 جون، 2016

امی ابو السلام علیکم

امی  ابو السلام علیکم

مجهے امید ہے کہ آپ ساته خیریت کے جنت کے باغوں میں رحمن کی رحمت کے مزے لوٹ رہی ہوں گی .. ابو بهی ٹهیک ہیں نا ؟  اب وہاں جا کر  دوبارہ سمو کنگ تو شروع نہیں کر دی ؟
امی ہم سب بہن بهائی یہاں اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں ..  آپ صحیح کہتی تهیں کہ  تم لوگوں کو  ماں باپ کی قدر تب پتا چلے گی جب تم خود ماں باپ بن جاو گئے .. بے شک امی اب مجهے ہر پل ہر لمحے آپ اور ابو یاد آتے ہیں .. جب جب میں کچه پکاتی ہوں تو آپ میرے ساته کھڑی مجهے نمک مرچ کی مقدار بتا رہی ہوتی ہیں .. . ہر کهانے کو دوسرے سے کیسے مختلف ذائقہ دینا ہے یہ آپ کے سکهانے اصول یاد آتے ہیں ..
سردی گرمی میں کپڑے سنبھالتے . نئے موسم کے کپڑے بنواتے . پیٹی میں موجود اشیا کو دهو دکھاتے اور نیم کے پتے خشک کرکے پیٹی میں رکھواتے..
ہر اذان کے بعد آپ کی پیاری آواز میری سماعت میں گونجتی ہے .. اٹهو بڑی بہنا نماز کے لئے ..
رات جب پڑهتی ہوں تو چائے کا خیال آتے ہی امتحانات میں آپ کے ساته بیٹھ کر پی چائے کا سواد یاد آتا ہے..
نماز ہو یا قرآن مجید،روزہ ہو یا دنیاوی زندگی کے مسائل آپ میرے دل و دماغ میں میرے ساته رہتی ہیں اور میری رہنمائی کرتی ہیں..
ابو کہیں جیلس ہی نا ہو جائیں اگر ان کی بات نا کی .. ابو میرے پیارے دوست میری سہیلی .. میرے سنگی ساتهی میرے محبوب ..ابو میرے آئیڈیل باپ ... ابو جی میں سانس لینا تو بهول سکتی ہوں لیکن آپ دونوں تو میری بنیاد ہیں جس پر میں ایستادہ ہوں ..
ہر خاص موقعے پر آپ کے فون کا انتظار ہوتا ہے .. آپ تهے تو ہر خاص دن کتنا بارونق ہوتا تها ..اب تو خاموشی سے ہی گزر جاتا ہے..
اب بس آپ کے لئے جب جب دل بہت اداس ہوتا ہے تو تلاوتِ قرآن مجید کرتی ہوں .. آپ کو میرے بهیجے سورت رحمن اور سورت یاسین کے تحفے مل جاتے ہیں نا .. کہ ڈاک لیٹ تو نہیں ہوتی ..
رات کو سونے کی دعا اور آیته الکرسی پڑه کر بهی ویسا یقین نہیں ہوتا جیسا آپ کے پڑهنے اور حصار باندھنے کا ہوتا تها..
امی ابو آج میں بہت اداس ہوں .. آج پلیز خواب میں آ کر ضرور مل جائیں ..
اللہ سبحان و تعالٰی پلیز ہمارے والدین کو مزید ترقی دے کر اور اونچے درجات سے سرفراز کر دیں .. 

آپ کی عاجز بندی
رابعہ خرم درانی

جمعرات، 10 ستمبر، 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔